
دفترخارجہ سےجاری ایک بیان کے مطابق فریقین نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ کے آئندہ دورہ جاپان سے دونوں ملکوں کےدرمیان پہلے سے موجود دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
یہ دورہ دونوں فریقوں کو سیاست، معیشت ، تعلیم اور فنی تربیت کے پروگرام پر تعاون کی یادداشت کے تحت پاکستانی کارکنوں کی تربیت اور علاقائی و عالمی اہمیت کے معاملات سمیت تعاون کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔
جاپان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے اپنی حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GaH11Z
0 comments: