Tuesday, April 23, 2019

طویل عرصے خاموشی کے بعدعاطف اسلم نے بھارت پر بیان داغ ہی دیا

عاطف اسلم
گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی جنگی جنون اور پاکستانی مخالفت کے باوجود طویل عرصے خاموشی کے بعد بالآخر بیان داغ دیا جب ان کی میوزک ویڈیوز کو بھارتی کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینلز سے ہٹا دیا۔

پلوامہ واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے سبب پاکستانی فنکاروں کیلئے بھارتی کمپنیوں نے اپنے دروازے بند کر دیئے گئے تھے، پاکستانی فنکاروں نے نہ صرف بھارتی شدت پسندی کی بھرپور مذمت کی بلکہ پاکستان کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے خطے کو جنگ میں جھونکنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بیانات بھی جاری کئے تھے تاہم عاطف اسلم نے اس صورتحال پر اپنی زبان بند رکھی۔

بھارتی کمپنی ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیئے تھے جن میں عاطف اسلم کے متعدد سانگ بھی شامل تھے۔ اس معاملے پر عاطف اسلم نے پہلی بار لب کشائی کی ہے اور ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں مجھے لوگوں سے بہت زیادہ پیار ملتا ہے، مجھے ذاتی طور پر اس کی وجہ بالکل نہیں معلوم کہ میرے گانے یوٹیوب سے کیوں ہٹائے گئے اور پھر دوبارہ انہیں کیوں اپ لوڈ کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گانے ہٹائے جانے پر مداحوں کی جانب سے بھارتی کمپنیوں کے میوزک چینلز سے ان سبسکرائب ہو جانا شاید شدت پسندی کا جواب ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IWKrHk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times