
بلوچستان میں چوالیس سے زائد فراری کمانڈروں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔
اس سلسلے میں آج کوئٹہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں فرار ی کمانڈروں کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ان کمانڈروں میں انعامات تقسیم کئے۔
ان فراری کمانڈروں کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی، بلوچستان ریپبلک آرمی اور دوسری کالعدم تنظیموں سے تھا۔
ہتھیار ڈالنے والے کمانڈروں میں عزت خان، نوروز خان، نصیر احمد، ظہور احمد، جاوید اور دوسرے کمانڈر شامل تھے۔
اس موقع پر متعدد سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WBBjM6
0 comments: