
امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکنزی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اس سے پہلے امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکنزی نےآج نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں بحری سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے امریکی کمانڈر کو بحری دہشت گردی اور قزاقی سے نمٹنے کےلئے پاک بحریہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
جنرل میکنزی نے علاقائی امن و استحکام کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UncGWB
0 comments: