Tuesday, April 23, 2019

مہندرا سنگھ دھونی کی ایک غلطی نے ساری محنت کو دھو ڈالا

 چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی
رائل چیلنجز بنگلور کے خلاف میچ میں اہم موقع پر سنگل نہ لینے پر چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم کو 2 اوورز میں 36 رنز درکار تھے تاہم دھونی نے 19 ویں اوور میں تین مرتبہ سنگل لینے سے گریز کیا جبکہ وہ ایسا کرکے اسٹرائیک ڈیوائن براوو کو دے سکتے تھے جوکہ گیند کو باؤنڈری کے پار اچھالنے کی صلاحیت رکھتے مگر دھونی کی جانب سے گیندیں ضائع کرنے پر آخری 6 بالز پر 26 رنز بنانا تھے۔

کپتان نے 5 بالز پر 4، 6، 6، 2، 6 رنز بنائے مگر آخری گیند پر فتح کیلیے دو رنز نہیں بن پائے۔ اسی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IBhvWi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times