Tuesday, April 16, 2019

منی لانڈرنگ کیس: نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوادیا

نیب لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوا دیا ہے
نیب لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوا دیا، چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نےشہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کوسوالنامہ بھجوادیا، نصرت شہباز، جویریہ اور رابعہ کو بذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایا گیا، سوالنامہ میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بنکوں میں آنے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔

گزشتہ روز چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے ،جس کے بعد چیرمین نیب کی ہدایت پر بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوائے گئے۔

یاد رہے 13 اپریل کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کیا تھا۔

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جبکہ اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VPcdcK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times