Saturday, April 6, 2019

حمزہ شہباز کی گرفتاری: نیب نے شہبازشریف کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرلیا

رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف
حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کی بھاری نفری نے شہبازشریف کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ 96 ایچ کا دوبارہ محاصرہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہےکہ رہائش گاہ کا محاصرہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے سلسلے میں مارا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ میں گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس حمزہ شہباز کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں اور اسی بناء پر چھاپا مارا گیا ہے۔

نیب حکام کا مؤقف ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا جن سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور ان کی والدہ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی منتقلی ہوئی، اسی سلسلے میں نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری کرنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FStWJx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times