Friday, April 5, 2019

فیس بک لائیو اسٹریمنگ میں تاخیری نظام نہیں لاسکتے: مارک زکر برگ

فیس بک لائیو اسٹریمنگ میں تاخیری نظام نہیں لاسکتے: مارک زکر برگ
فیس بک کو تشدد، نازیبا اور دہشت گرد حملوں کی ویڈیوز کو براہ راست دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اور حال ہی میں فیس بک پر اس ضمن میں مزید تنقید کی گئی جس کے بعد ویب سائٹ انتظامیہ نے عندیہ دیا تھا کہ لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے سخت قوانین بنائے جائیں گے۔

گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی جانب سے حملے کی براہ راست اسٹریمنگ چلائی گئی تھی جس پر فیس بک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واقعے کے بعد اگرچہ فیس بک دہشت گرد حملے کی تمام ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ لائیو اسٹریمنگ قوانین میں تبدیل کرے گا۔ تاہم اب فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے واضح کیا ہے کہ کمپنی لائیو اسٹریمنگ میں تاخیری نظام نہیں لاسکتی۔

مارک زکر برگ نے امریکی نشریاتی ادارے ’اے بی سی‘ کے صحافی جارج اسٹیفنو پولس کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلی بار لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے وضاحت کی۔

مارک زکر برگ نے نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے کی لائیو اسٹریمنگ چلانے کے عمل کو خوفناک اور نامناسب قرار دیا اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس بھی کیا۔

اگرچہ مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک کو لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کڑی نگرانی والا کام کرنا ناگزیر ہے۔ تاہم انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ لائیو اسٹریمنگ میں تاخیر کی جائے گی۔

مارک زکر برگ کو بتایا گیا کہ عوام مشورہ دے رہا ہے کہ جب بھی کوئی لائیو اسٹریمنگ کرے تو فیس بک چند سیکنڈز تک اس کی نگرانی کرنے کے بعد اس کی ویڈیو نشر کرے۔

مارک زکر برگ نے اس مشورے سے اختلاف کیا اور کہا کہ فیس بک انتظامیہ لائیو اسٹریمنگ میں تاخیر نہیں کرسکتی۔ انہوں نے لائیو اسٹریمنگ کو ہر حال و صورت میں بر وقت نشر کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت ساری لائیو ویڈیوز سے عوام بہت کچھ معلومات اور علم بھی حاصل کرتا ہے۔

فیس بک سربراہ کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے دیگر قوانین سخت کرے گی تاہم لائیو ویڈیوز کو روکا نہیں جاسکتا، انہیں بر وقت نشر کیا جائے گا۔

انٹرویو میں مارک زکر برگ نے فیس بک پر ہونے والے سیاسی پروپیگنڈوں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ویب سائٹ ایسے منصوبوں کو روک نہیں سکتی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FRTZjV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times