Saturday, April 27, 2019

’خان صاحب سمجھتی ہے‘ کا جملہ بولنے پر بلاول بھٹو کی وضاحت سامنے آگئی

’خان صاحب سمجھتی ہے‘ کا جملہ بولنے پر بلاول بھٹو کی وضاحت سامنے آگئی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں ’خان صاحب سمجھتی ہے‘ کا جملہ بولنے پر وضاحت سامنے آئی ہے۔

پاکستان کے معاشی، سیاسی اور اقتصادی مسائل ایک طرف، سلپ آف ٹنگ کے مسائل ایک طرف، رمضان سے پہلے مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوانے کیلئےکمر کس لی ہے، لیکن حکمران اور اپوزیشن کا مسئلہ صرف سلپ آف ٹنگ نظر آرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماوں سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا مجھے اردو پر عبور نہ ہونے کی و جہ سے خان صاحب سمجھتی ہے بول دیا، میں نے یہ جملہ جان بوجھ کر نہیں بولا۔

اس سے پہلے وزیرستان میں خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم نے بلاول بھٹو صاحبہ بولا جو اپوزیشن کو بالکل پسند نہ آیا، جملے کو لیکر وزیر اعظم کے قد کو مانپنے لگی او ر کہا وزیراعظم عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہہ کر اپنا قد چھوٹا کردیا ہے، جواب میں حکمران جماعت کے ارکان بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی اور پریس کانفرنس کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل کرتے رہے۔

پاکستانیوں گھبرانہ نہیں، کیوں کہ حکمرانوں کو عوام کی مہنگائی کے دباو سے نکلتی چیخوں سے زیادہ سلپ آف ٹنگ کے مسائل درپیش ہیں، ذرا ان سے فرصت ملے تو عوام کی چیخوں کی آواز ان تک ضرور پہنچے گی، باقی اثر کرے گی یا نہیں ، اسکی کوئی گارنٹی نہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UYU7sr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times