Sunday, April 7, 2019

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: زرداری اور فریال تالپوراحتساب عدالت میں پیش

 صدرآصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپوراحتساب عدالت میں پیش ہو گئی
جعلی بینک اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس کی سابق صدرآصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپوراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپوراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

سماعت کے دوران وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کوآصف علی زرداری کوحاضری سے استثنیٰ کی تجویزدیتے ہوئے کہا کہ یہ جو ماحول بنایا گیا ہے صرف آصف علی زرداری کی وجہ سے ہے، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو حاضری سے استثنیٰ دے دیں تو ٹرائل بہترچلے گا۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری فیئر ٹرائل چاہتے ہیں، کمرہ عدالت چھوٹا ہے، 26 ملزمان اور 26 وکلاء پھر میڈیا نمائندے بھی ہوں گے،

زبانی درخواست کر رہا ہوں ،آصف زرداری کو استثنی دے دیں جس پر جج احساتب عدالت نے کہا کہ کوئی میکانزم بناتے ہیں جس سے آپ کو بھی آسانی ہو اور ہمیں بھی۔

ملزمان میں آصف زرداری، فریال تالپور، حسین لوائی، طحہ رضا، انور مجید، عبدالغنی مجید، نمر مجید، علی کمال مجید ، مصطفی ذوالقرنین، عدیل شاہ، محمد قاسم ، محمد اشرف، اقبال خان نوری، داؤد، شیرمحمد، شہزادعلی، کرن امین، نورین سلطان، محمد ناصر شیخ، کرسٹوفر ڈی کروز، غضنفر احسن ، راحیل مبین اور اسلم مسعود وغیرہ شامل ہیں۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے، 1650 پولیس اہلکار نیب عدالت کے اطراف تعینات ہوں گے جس میں رینجرز، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کے اہلکاربھی شامل ہوںگے جبکہ پیشی کے وقت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مزید براں آج آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کو مطلوب جیالوں کی گرفتاری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کیلیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسران کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ آج سب سے پہلے احتساب عدالت کے باہر سے ان پی پی کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

قبل ازیں آصف زرداری کے وکلا کی جانب سے نیب کو2 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کا خط موصول ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کیلیے نیب سے17 اپریل تک مہلت کی استدعاکی ہے۔ دوسری جانب نیب ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کو جواب جمع کرانے کیلیے مہلت دینے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکا، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آصف زرداری کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلیے 10 روز کی مہلت مانگی گئی تھی جو 30 مارچ کو ختم ہو گئی۔

احتساب عدالت نمبر 2 راولپنڈی اسلام آباد میں احتساب عدالت نمبر3 کہلائے گی، اس کے جج کی تعیناتی رواںہفتے ہوگی جس کیلیے ججز کے نام وفاقی کابینہ سیکریٹریٹ کوبھیج دیے گئے ہیں، اس منتقلی سے اسلام آباد میں احتساب عدالتوں کی تعداد بڑھ کر3 ہوجائے گی جبکہ منتقل کی جانیوالی عدالت ایک سال سے جج سے محروم تھی، ضلع کچہری راولپنڈی کے پرانے کمپلیکس میں موجود ان احتساب عدالتوں کو بے پناہ رش کے باعث سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے، اسی وجہ سے راولپنڈی کی ایک مزید عدالت کی اسلام آباد منتقلی کا بھی امکان ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VuvMXx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times