Sunday, April 7, 2019

ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں مداح کا لیجنڈ ریسلر پر حملہ

ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں مداح کا لیجنڈ ریسلر پر حملہ
ڈبلیو ڈبلیو ای دیکھنے والوں کے لیے بریٹ ہارٹ کا نام نیا نہیں جن کو ہٹ مین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے مگر کیا کوئی تصور کرسکتا ہے کہ کمپنی کے ریسلنگ رنگ کے اندر اس لیجنڈ ریسلر پر کوئی حملہ کردے؟

مگر ایسا ہوا اور وہ بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کی ہال آف فیم تقریب کے دوران، جب ایک شخص لوگوں کے ہجوم میں سے نکل کر رنگ پر چڑھ گیا اور لیجنڈ ریسلر پر حملہ کردیا جو اس موقع پر خطاب کررہے تھے۔

26 سالہ زکاری مڈیسین نامی شخص نے یہ حملہ کیا اور اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای نیٹ ورک پر یہ تقریب براہ راست نشر ہورہی تھی۔

اس شخص نے 61 سالہ بریٹ ہارٹ کو پکڑ لیا اور نیچے گرادیا جس پر اسٹیج کے ارگرد موجود متعدد ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز نے اس حملہ آور کو پکڑ کر ایونٹ سے باہر نکالا اور پولیس کے حوالے کیا۔

اب تک اس حملے کی وجہ سامنے نہیں آئی مگر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ آور ذہنی طور پر بیمار ہوسکتا ہے۔ ان ریسلرز میں شین میکموہن، ٹائسن کڈ اور دیگر کے ساتھ ساتھ رونڈا راﺅسی کے شوہر اور یو ایف سی فائٹر ٹریوس براﺅنی بھی شامل تھے۔

سیکیورٹی نے حملہ آور کو اس وقت تک پکڑے رکھا جب تک پولیس نہیں آگئی جو اسے گرفتار لے گئی۔

اب اسے حملے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمے کا سامنا ہوگا، تاہم اس حملے میں لیجنڈ ریسلر محفوظ رہے اور حملہ آور کے پکڑے جانے کے بعد انہوں نے اپنی تقریب بھی مکمل کی۔

اس حملے پر ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے بیان جاری کیا گیا اور اس میں کہا گیا کہ ایک بہت زیادہ پرجوش مداح سیکیورٹی کو چکر دے کر رنگ میں گھس گیا، جس کے انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم تقریب میں ہارٹ فاﺅنڈیشن کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2OXKC6j

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times