Sunday, April 21, 2019

عامر خان امریکی حریف باکسر کرافورڈ سے ٹائٹل فائٹ ہار گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی باکسر کرافورڈ نے شکست دے دی۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی باکسر کرافورڈ نے شکست دے دی۔

امریکی شہر نیویارک میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور امریکی باکسر کرافورڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا اور دونوں میں سے کوئی بھی ہار ماننے کو تیار نہیں تھا اور آخر کار 6 راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکی باکسر کرافورڈ ٹیکنیکل ناک آوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار پائے۔

عامر خان اور باکسر کرافورڈ کی فائٹ کا اسکور46- 48 رہا اور یوں کرافورڈ نے کیرئیر کی 35ویں فائٹ جیتی۔ عامر خان نے شکست پر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کرافورڈ سے فائٹ دلچسپ رہی، مقابلہ جیتنے کیلئے پرامید تھا تاہم مضبوط کم بیک کروں گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Dr9Oh1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times