Saturday, April 20, 2019

شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں وکٹیں اڑانے کیلئے تیار

 فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کوشش ہو گی کہ ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرکے اپنے ملک کی عزت میں اضافہ کروں۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنی کم عمری میں ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملے گا، خواہش ہے کہ ہر میچ کو اپنی عمدہ کارکردگی کے ذریعے یادگار بناکر نام کماؤں۔ کوشش ہوگی ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرکے اپنے ملک کی عزت میں اضافہ کروں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے قبل وہ تھوڑا نروس تھے تاہم اس ملاقات کے بعد ان کا مورال بلند ہوا ہے۔ ان کا وسیم اکرم سے موازنہ ٹھیک نہیں تاہم کوشش ہوگی کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں سوئنگ کے سلطان کی طرح پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KUEKN1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times