Monday, April 8, 2019

عدالت نے اہلیہ پر تشدد کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

عدالت نے اہلیہ پر تشدد کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
لاہور کی مقامی عدالت نے اہلیہ پر تشدد کرنے والے ملزم میاں فیصل اور اس کے دوست راشد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیا  نے بیوی پر تشدد میں ملوث شوہر اور اس کے دوست کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مقدمہ میں دفعات قابل ضمانت ہیں، عدالت ضمانت پر رہا کرے۔

مدعیہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم میاں فیصل نے اپنی بیوی اسما عزیز کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم نے دوستوں کے سامنے ڈانس نہ کرنے پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال مونڈ ڈالے۔ فریقین کے دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم فیصل اور راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2I8lCsn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times