Friday, April 26, 2019

حکومت فوری طور پر ضلعی فنانس کمیشن تشکیل دے: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم بنانے کیلئے چاروں صوبوں کی حمایت ہونی چاہیے۔ صوبوں کی قومی اور صوبائی نشستیں برابر نہ ہوئیں تو مسائل بھی حل نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ آمد کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پنجاب کی نشستیں زیادہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم ہمیشہ وہیں سے آتے رہے ہیں، جو بھی وزیراعظم بنتا ہے کوئٹہ صرف تعزیت کیلئے آتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ اٹھارویں ترمیم کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں، اختیارات یونین کونسل کی سطح تک منتقل ہی نہیں ہوئے۔ اسی طرح این ایف سی ایوارڈ بھی بے سود ہے جب تک ضلعی سطح تک فنڈ نہ پہنچائے جائیں۔ حکومت فوری طور پر ضلعی فنانس کمیشن تشکیل دے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلوچستان حکومت سیلاب زدگان کی مدد کرے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صوبے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ لوگوں کی پورے سال کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی 25 جولائی کے الیکشن کے بعد زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔ سندھ کے بعد کوئٹہ ہمارا دوسرا بڑا مرکز ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GGdYST

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times