Tuesday, April 30, 2019

فرنچ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد نیمار نے تماشائی کو مکہ جڑ دیا

 برازیلین فٹ بالر نیمار
معروف برازیلین فٹ بالر نیمار نے تقریب کے دوران ویڈیو بنانے والے تماشائی کو مکا دے مارا جس پر ان کے کوچ نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر سینٹ جرمین میں فرنچ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد نیمار ایک اور تنازع میں الجھ گئے ہیں۔ میچ کی اختتامی تقریب میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم اپنا رنرز اپ میڈل وصول کرنے جارہی تھی کہ اس دوران نیمار کے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک تماشائی نے ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

شکست سے دلبرداشتہ نیمار کو تماشائی کی یہ حرکت پسند نہ آئی جنہوں نے پہلے تو تماشائی کا موبائل والا ہاتھ جھٹک دیا اور پھر اسے منہ پر زوردار مکا دے مارا۔ نیمار کی اس حرکت پر کوچ تھامس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیماریا کسی بھی فٹ بالر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کے شکست کے بعد کچھ بھی اچھا نہیں لگتا مگر سپورٹس مین سپرٹ کا تقاضہ یہ ہے کہ ہمیں تماشائیوں کو ہر صورت احترام دینا ہے اور اپنا رویہ مثالی بنانا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vvNr5P

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times