Wednesday, April 10, 2019

صدر مملکت نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کو نشان امتیاز سے نوازا

صدر مملکت نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کو نشان امتیاز سے نوازا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ ثقافت اور مذہبی ورثے پر مبنی بے مثال برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

وہ ترکی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کاسوکاکیز سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ترکی کی حمایت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، بنیادی ڈھانچے اور خوراک کو محفوظ بنانے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VBwP7Y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times