
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جنہیں چور کہہ رہے ہیں ان کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو اب 10 فیصد ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'عمران صاحب کیوں ہر روز ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر کرتے ہیں، عمران صاحب آج پھر شہباز شریف کے گھروں کے منصوبے کو بلوچستان تک پہنچانے پر آپ کو مبارکباد'۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 'عمران صاحب خالی برتن صرف شور مچا سکتا ہے، آپ کی زبان، نااہلی اور نالائقی سے آپ کی حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی، آپ کی حکومت کھڑی کب ہوئی تھی جو کوئی گرائے گا'۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ 'چور چور، ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی، روزگاراور گھر چاہیے، عمران صاحب ڈال دیں سب کو جیلوں میں لیکن لوگوں کو روٹی دیں،50 لاکھ گھر دیں، ایک کروڑ نوکریاں دیں'۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IyTdw2
0 comments: