
کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا مال روڈ فلسطین چوک پر ہوا ہے، یہاں ایک مارکیٹ بھی ہے جہاں عوام کی بڑی تعداد دھماکے کے وقت موجود تھی، جب کہ جائے وقوعہ کے قریب ایک شاہراہ سے فورسز کی گاڑی بھی گزر رہی تھی جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کا ہدف فورسز کی گاڑی ہی ہوسکتی ہے، کیوں کہ سب سے زیادہ نقصان فورسز کی گاڑی کو ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی دکانیں، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں، اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی خبر سنتے ہی ایف سی، لیویز اور پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ دھماکا نصب شدہ تھا یا خودکش تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UAu4Yj
0 comments: