Sunday, April 28, 2019

گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی آسمان کو چھونے لگی

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی رپوٹ جاری کردی
وفاقی ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی رپوٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا۔

ملک بھر سے 53 اشیاکی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا، 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 10 میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر، پیاز ،آلو، انڈے ( فارمی)، کیلا، دال مونگ، چینی، دال ماش، ادرک، دال چنا، چائے کی پیالی، مٹن گوشت، شرٹ، دہی، بریڈ(سادہ)، بڑا گوشت، چاول ، سگریٹ، دال پلیٹ اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

 چکن ، ایل پی جی سلنڈر، گندم، آٹے کا تھیلا، جلانے کی لکڑی، سرخ مرچ، کوکنگ آئل، گھی اور دال مسور کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چاول باسمتی ٹوٹا، تازہ دودھ، خشک دودھ، سرسوں کا تیل، نمک، چائے کی پتی، گوشت پلیٹ، کپڑا، مردانہ و زنانہ جوتے، بجلی و گیس چارجز، مٹی کا تیل، بلب، صابن، پٹرول، ڈیزل، لوکل کال اور نہانے کی صابن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IZffHH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times