
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے اثاثہ جات کیس میں رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو 9 اپریل کو طلب کرلیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کا بیان ریکارڈ کرے گی، خواجہ آصف کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے قبل نیب خواجہ آصف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی لے چکا ہے۔
نیب ٹیم نے خواجہ آصف کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے،اس سے پہلے نیب نے خواجہ آصف کو یکم اپریل کو بھی طلب کیا تھا، خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے،
خواجہ آصف نے پیش نہ ہونے سے متعلق خط لکھ کرنیب کوآگاہ کردیاتھا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف سے بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے گزشتہ سال اکتوبر میں خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
نیب نے خواجہ آصف اور ان کی فیملی سے تمام بینک اکاؤنٹس، قرض اور رقوم کی اندرون وبیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2uN7KLD
0 comments: