
قومی ادارہ احتساب کے نئے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر نے آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
اس سے پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کی سفارش پران کی تقرری کی منظوری دی۔
سین اصغرکا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور وہ گریڈ بائیس میں ریٹائرڈ ہوئے، حسین اصغر دوران ملازمت ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور آئی جی گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی کام کرچکےہیں۔
حسین اصغر نے وفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دیں اورپیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حج کرپشن کیس کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا، وہ اچھی شہرت کے حامل افسر سمجھے جاتے ہیں۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر تقرری کرنے کی سفارش کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V1ka27
0 comments: