Saturday, April 20, 2019

بس روز ایک چٹکی زعفران، کینسر کے مرض کو روکے

زعفران جڑی بوٹی جگر کے افعال کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے
برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زعفران جڑی بوٹی جگر کے افعال کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے۔

زعفران  میں موجود بائیو مولیکیول اور کروسین جگر کی صحت کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ کینسر کے مرض کو روکنے میں بے حد مدد فراہم کرتے ہیں۔

تحقیق کاروں کے مطابق آئندہ برس سے کینسر کے لئے بنائی جانے والی ادویات میں اسے استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پرسکون نیند کے لئے

جو افراد مسلسل کئی برس سے انسومنیا کے مریض ہوں ان کے لئے زعفران ملا دودھ مفید ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ زعفران میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جو ڈپریشن اور دباؤ کی کیفیت سے بچاتے ہیں۔ ایک اور اہم معدنی جزومیگنیز بھی اس جڑی بوٹی میں موجود ہے جونیند لانے کا محرک بنتا ہے ۔

دمہ اور الرجی کا علاج

زعفران ملا دودھ یا کھانوں میں زعفران کی تھوڑی سی مقدار شامل ہوتو الرجی، دمے اور سانس کے امراض میں یہ جڑی بوٹی بہترین علاج ہے۔ جوڑوں کے درد میں بھی قدرتی افاقہ دیتا ہے۔ یہ ورم کش خصوصیات کا حامل بھی ہے ۔

غرضیکہ چٹکی بھر زعفران عام روزمرہ کے کھانوں کا جزوبنا لینے میں کوئی حرج نہیں ۔یہ جڑی بوٹی جتنی بیش قیمتی ہے اس سے کہیں بڑھ کر صحت وبقاء کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vbOgAF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times