Friday, April 19, 2019

آئی ٹی کے شعبےمیں تحقیق انتہائی ضروری ہے

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےکہاہےکہ ملک کی سماجی واقتصادی ترقی اور تخفیف غربت کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق اشد ضروری ہے
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےکہاہےکہ ملک کی سماجی واقتصادی ترقی اور تخفیف غربت کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق اشد ضروری ہے۔

انہوں نےیہ بات وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کی طرف سے جمعہ کو ایوان صدر میں دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر نے کہا کہ چوتھا صنعتی انقلاب ہمارے طرز زندگی کو تبدیل کر رہا ہے۔

حکومت آئی ٹی کے شعبہ کی صلاحیت اور اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور اسے قومی ترجیح بنایا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی ٹیکنالوجیز سے مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

نئی ٹیکنالوجیز کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اچھوتے تصورات اور نئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد موجودہ آئی ٹی اور ٹیلی کام ڈھانچے کا جائزہ اور اس میں بہتری کی سفارشات پیش کرتے ہوئے غربت میں کمی اور کاروبار کو وسعت دینا ہے۔

انہوں نے ٹاسک فورس کو سونپے گئے مینڈیٹ کی تکمیل کے لئے اپنی ہر ممکنہ معاونت کی یقین دہانی کرائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VTYTUr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times