
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے تو سیکریٹری اعظم سلیمان نے استقبال کیا، جس کے بعد انھوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی وفاقہ کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ میں رد و بدل: فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل، حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر
فواد چوہدری سے وزیراطلاعات واپس لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی جبکہ وزارت پالیمانی امور اعظم سواتی کے سپرد اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اطلاعات کی مشیر بنا دی گئیں تھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UrD1OD
0 comments: