Saturday, April 6, 2019

نیب کے جاتے ہی حمزہ شہباز میڈیا پر چوں چاں کرتے ہیں: وفاقی وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جب سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آجاتا ہے تو ڈرتے ہیں، نیب کے جاتے ہی حمزہ شہباز میڈیا پر چوں چاں کرتے ہیں۔

نیب کی ٹیم دوبارہ پہنچی ہے تو اب گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اربوں روپے سڑکوں پر ضائع کیے، ایک روپیہ سگنل پر نہیں لگایا، پورے ملک میں انتظار تھا کہ رائل پام کیس کا فیصلہ ہوجائے، 9 سال سے اس کیس کا فیصلہ رکا ہوا ہے۔ 11 تاریخ کو عدالت فیصلہ سنائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قومی سانحہ کے ڈاکوؤں نے ایک ایک ارب کی مشینیں لی ہیں، میری مجبوری ہے میں قانون کی پابندی کر رہا ہوں۔

مجھے پاکستان ریلوے کے مزدوروں پر اعتماد ہے، مگر ہمارے مزاج میں ہڈ حرامی گھس گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں 15 لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے، جتنا انجن چلے گا ٹریکر کے ذریعے پتہ چلے گا۔

20 مال گاڑیاں چلائیں گے، پی ایس او کا جلد کنٹریکٹ ملنے والا ہے، 15 اپریل سے رحمٰن بابا ایکسپریس کے ساتھ اے سی کوچ لگائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گرین اور جناح ایکسپریس میں بچوں کا کرایہ 50 فیصد کردیا، ایک ماہ تک بچوں کا کرایہ صرف 3 ہزار لیا جائے گا۔ ایم ایل ون کے لیے چین میں 27 اپریل کو دستخط کیے جائیں گے، پرانی کوچز پر بننے والی ٹرینوں کی بکنگ 100 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران کو وارننگ دے دی، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، 35 ارب کی پنشن ہے اس کی وجہ سے ریلوے میں مشکلات ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن  کا یہ حال ہے صرف 20 لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز دعوے کرتے تھے کہ میں ورکر کی بات کرتا ہوں۔ 20 لوگ بھی احترام میں کہہ رہا ہوں ورنہ 8 لوگ ہیں۔

’لاہوریے ان کے حق میں گھروں سے باہر نہیں نکلے، لاہور میں یہ حال ہے تو باقی شہروں میں مقبولیت کا کیا حال ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ جب سیاست دانوں کے پاس حرام کا مال آجاتا ہے تو وہ بزدل ہوجاتے ہیں، نیب کے جاتے ہی حمزہ شہباز میڈیا پر چوں چاں کرتے ہیں۔ نیب کی ٹیم دوبارہ پہنچی ہے تو اب گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میری بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی ہے، بلاول کو کہا شیخ رشید پر بات کریں پر انہوں نے نہیں کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WOmplB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times