Tuesday, April 16, 2019

حمزہ شہباز نے نیب کے گھر پر چھاپہ مارنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نیب کےگھر پر چھاپہ مارنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، جس میں کہا گیا نیب نے گھر پر موجود خواتین کو ہراساں کیا، ڈی جی نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نیب کےگھر پر چھاپہ مارنے کا اقدام کے خلاف درخواست دائر کردی ، جس میں کہا گیا عدالت نے نیب کو چھاپوں اور ہراساں کرنے سے روکا، نیب نے گھر پر موجود خواتین کو ہراساں کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا نیب کا یہ عمل توہین عدالت ہے لہذا کارروائی کی جائے۔

درخواست میں حمزہ شہباز کی ڈی جی نیب اورڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہین عدالت کی استدعا کرتے ہوئے کہا ڈی جی نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر کے خلاف کارروائی کی جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UFedHL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times