
حکومت نے دو روز قبل پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے اضافہ کر دیا تاہم دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں 11 پیسے اضافہ ہوا تھا اور آج مزید 16 پیسے بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 140.89 روپے سے بڑھ کر 141.05 روپے ہو گیا ہے۔
پاکستان میں مہنگائی روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے اور آج دالیں دس روپے ، چاول دس روپے ،چینی 7 روپے اور خوردنی تیل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TMbFCA
0 comments: