Sunday, April 21, 2019

سوشل میڈیا پر تنقید: جہانگیر ترین اسد عمر کے دفاع میں بول پڑے

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر
سابق وزیر خزانہ اسد عمر ان دنوں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اُن کے حق میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سوشل میڈیا پر صارف فرحان ورک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے اسد عمر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ 'اسد عمر اور میں نے مل کر 8 سال 'اسٹیٹس کو' کے خلاف جدوجہد کی اور میں آج بھی اُن کی جدوجہد کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں'۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ 'کابینہ سے جانے کے باوجود اسد عمر کا اہم مقام ہے جو قائم رہے گا اور پوری جماعت اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے'۔

یاد رہے کہ 18 اپریل کو اسد عمر نے ایک ٹوئٹ پیغام کے ذریعے وزارت خزانہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تو فرحان ورک نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'آپ لوگ جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟ پرسوں بتا دیتے، تین دن اسد عمر کا دفاع کرو اور صحافیوں کو رگڑو اور چوتھے دن صحافی سچے ہم سب جھوٹے، سمجھ ہی نہیں آ رہی آپ لوگ کرنا کیا چاہ رہے ہو۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GxN3d9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times