
حمزہ شہباز کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنانے پر قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت نے 8 ماہ میں مہنگائی کا طوفان برپا کر کے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ حکومت کے عوام دشمن رویے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZqbC3h
0 comments: