
اسلام آباد میں ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت معاشی مسائل سے آگاہ ہے اور ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ شرح تبادلہ کی سطح کے معاملے پر آئی ایم ایف سے کوئی بات کی گئی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ماضی میں جاری خسارے کی وجہ سے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آٹھ ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے پر قابو پایا جبکہ سات ماہ میں گزشتہ حکومت کے مقابلے میں دگنی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ سیمنٹ، گاڑیوں، پٹرول اور بجلی کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ ادائیگیوں کے عدم توازن کی شدت جو موجودہ حکومت کو ملی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی تاہم ادائیگیوں میں توازن کے ساتھ معاشی سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WM474A
0 comments: