
کسی کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے پھول، چاکلیٹس اورخطوط کا زمانہ اب ہوا پرانا کیونکہ اب جاپانی شخص یاسوشی یاسان تاکاشی نے نئی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرکے دنیا کو حیران کردیا۔
2008 میں یاسوشی کو احساس ہوا کہ جس کے ساتھ وہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ لڑکی انہیں مل گئی ہے تاہم انہوں نے اس لڑکی کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے جی پی ایس کا استعمال کیا۔
یاسوشی نے گوگل ارتھ استعمال کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی جی پی ایس آرٹ ڈرائنگ بنائی جس کے ذریعے انہوں نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کی۔
{youtube}pPamLXiN05Q{/youtube}
یاسوشی نے یہ ڈرائنگ بنانے کے لیے جی پی ایس ڈیوائس آن کرکے پہلے سے مقرر کردہ راستوں پر جاپان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ جاپان کی ان تمام جگہوں پر گئے جس کے بارے میں انہوں نے صرف پڑھا یا سنا تھا۔
اپنے دورے کے دوران یاسوشی نے تقریباً 4 ہزار 451 میل(7000کلومیٹر)کا سفرکیا۔ سفر کے اختتام پر یاسوشی نے اپنا جی پی ایس ڈیٹا گوگل ارتھ پر اپ لوڈ کیا جس سے گوگل ارتھ پر ایک آرٹ تخلیق ہوا جس میں شادی کی پیشکش کی گئی تھی اس کے ساتھ انہوں نے دل کی تصویر بھی بنائی تھی۔
یہ تاریخ کی سب سے بڑی جی پی ایس ڈرائنگ ہے جس کے بعد یاسوشی کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیاگیا۔ انہیں گوگل ارتھ پر یہ تصویر بنانے میں 6 ماہ کا عرصہ لگا اپنے سفر کو مکمل کرنے کے لیے یاسوشی نے ملازمت بھی چھوڑدی۔ یاسوشی کی محنت اس وقت رنگ لے آئی جب ان کی دوست نے شادی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے یاسوشی کو ’’ہاں‘‘ کہہ دیا۔
یاسوشی کےاس کارنامے نے گوگل کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرالی اور گوگل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یاسوشی کی ویڈیو شیئرکراکے انہیں داد دی۔
For over 10 years, Tokyo resident Yasushi “Yassan” Takahashi has been creating GPS art with @googleearth and #StreetView—but it was his very first drawing that was his biggest, in more ways than one → https://t.co/O9dYPHyauy pic.twitter.com/dEXmwp9suc
— Google (@Google) April 10, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UdUCJS
0 comments: