Friday, April 19, 2019

بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا: عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا اچانک دورہ کیا، مختلف دفاترکا معائنہ اورعملے کی حاضری چیک کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات بھی کی۔

سردار عثمان بزدار نے حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیادرکھ دی گئی ، اب ہر آدمی سر اٹھا کر فخر سے زندگی بسر کرے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھانے والے لوگ ہیں، ماضی میں قومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کیے گئے مگر اب لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئےپاکستان میں عام آدمی سراٹھاکرجئےگا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں اور یہ اُن ہی پر خرچ ہوں گے، سابق دور میں لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UNKMTZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times