
راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں کو قومی خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی کور میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے افسران اور اعزازات پانے والوں کی فیملیز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے ودران فوجی افسران اور جوانوں کو تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا، دو افسران اور 24 جونئیر کمیشنڈ افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جن میں اکیس شہداء شامل ہیں، شہداء کے اعزازات ان کے رشتہ داروں وصول کیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تریسٹھ افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور پچاسی افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DaxBlt
0 comments: