
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے2 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا، مقبوضہ کشمیرمیں موبائل فون سروس معطل ہے، یاسین ملک کو حراست میں رکھنےکی مذمت کرتے ہیں، بھارت سے مطالبہ ہے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم وستم روکا جائے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا سری لنکامیں دہشت گردی کےواقعات کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم نے ایران کا 2 روزہ کامیاب دورہ کیا، دورہ ایران کا مقصد ہمسایوں سے اچھےتعلقات کی پالیسی ہے، دورے میں تجارت، زائرین سےمتعلق بات چیت کی گئی، دونوں سربراہان نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کی بات کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XHSGLS
0 comments: