
پاکستان نےامن مشنز میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف حاصل کرلیا، ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستانی خواتین نےعالمی امن کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، پاکستان نے ہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کےکردارکی حمایت کی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں خواتین کے کردار پر خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے امن مشنز میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف حاصل کرلیا، خواتین افسران کی تقرری کا 15فیصد ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیاگیا۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا پاکستانی خواتین نےعالمی امن کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں، پاکستان نے ہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کے کردارکی حمایت کی۔
انھوں نے مزید کہا سینٹرآف انٹرنیشنل پیس اینڈسیکیورٹی کے نام سے ادارہ بنایا گیا ہے، ادارے میں امن مشنز پر جانے والے دستوں کو خصوصی تربیت دی جاتی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ifb76C
0 comments: