Thursday, April 18, 2019

دیر آید درست آید، آخرکار سشماسوراج نےسچ بول ہی دیا: ترجمان پاک فوج

 جنرل میجر جنرل آصف غفور
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بالا کوٹ حملے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سچ بول دیا۔

بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ ’دیر آید درست آید، آخرکار سشماسوراج نےسچ بول ہی دیا، زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کردیا’۔

آصف غفور کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت جلد 2016 کی سرجیکل اسٹرائیک اور دو طیارے تباہ ہونے کے ساتھ پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کے معاملے پر بھی سچ بولے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشما سوراج نے اپنی ہی حکومت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی پاکستانی فوجی یا شہری جاں بحق نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور اُس کے جہاز بالاکوٹ میں واقع جابا کے مقام پر اپنا ایمونیشن گراکر فرار ہوگئے تھے۔

بعد ازاں بھارت نے بالاکوٹ حملے کو کامیاب کارروائی قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ انڈین فضائیہ کی کارروائی میں 300 سے ساڑھے تین سو افراد مارے گئے جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکوں سے صرف درخت تباہ ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Xl2L0M

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times