
یہ قراردادکرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے حملوں کے تناظرمیں ترکی نے پیش کی اور پاکستان نے اس کی حمایت کی۔ یہ قرارداد رائے شماری کے بغیر منظور کی گئی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مخالف جذبات میں اضافہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام اورمذاہب کوقریب لانے کی تمام کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک میں اسلام کے بارے میں تعصب اورنسل پرستی کے منفی رجحانات ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کرائسٹ چرچ حملے کے نو متاثرین کا تعلق پاکستان سے ہے اور کسی ایک ملک کے لوگوں کونشانہ بنانے کے بھیانک نتائج ہوں گے۔ اس سے پہلے ترکی کے وزیرخارجہ Mevlut Cavusoglu نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کومنافرت کی اس لہرکے خلاف اُٹھ کھڑے ہوناچاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CMgd6f
0 comments: