Monday, April 15, 2019

نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں: ڈاکٹر عدنان

سابق وزیراعظم نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے عارضہ قلب نواز شریف کی زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے، اگر اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑ سکتی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف ضمانت پر رہائی کے 20 دنوں میں چھٹی بار طبی معائنہ کے لیے شریف میڈیکل سٹی پہنچے۔ اس دوران نواز شریف ایک نجی اسپتال میں میڈیکل ٹسیٹ کرانے بھی گئے، شریف میڈیکل سٹی میں نواز شریف ایک گھنٹہ 6 منٹ تک اسپتال میں رکے رہے۔

طبی معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، عارضہ قلب ان کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ اگر اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑ سکتی ہے۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا آغاخان اسپتال نے نوازشریف کیلئے ایکسپرٹ ڈاکٹرز کی ٹیم بنائی ہے، ایکسپرٹ ڈاکٹرز کے ساتھ آج نوازشریف کی نشست ہوئی، آغاخان اسپتال کےڈاکٹرز رپورٹس دیکھ کرعلاج کا تعین کریں گے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا میاں صاحب کےدل کی بعض شریانیں بلاک ہیں، شریانوں کے بلاک ہونےکے بعد انجائنا کادرد اٹھتا ہے، نوازشریف کے دل کی ایک بڑی شریان بھی بند ہے، بڑی شریان کھولنے کیلئے آپریشن کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا دل کے مریض کےلیے انجائنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، جب بھی ضرورت پڑی میاں صاحب کواسپتال داخل کیا جائے گا، نوازشریف مسلسل ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں، انجائنا کے درد کے باعث دل کے دورے کا خطرہ ہر وقت رہتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZcUldD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times