Tuesday, April 16, 2019

لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزدگی پر میں بیحد خوش ہوں

میں نے اس وقت ان چیزوں کے حوالے سے زیادہ نہیں سوچا تھا، میرا پورا فوکس میرے کردار پر تھ
پاکستان کے کامیاب اور مقبول ڈراموں بشر مومن، لشکارا، الف اللہ انسان اور بلا جیسے ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ کو ان کی بہترین کارکردگی کے باعث لکس اسٹائل ایوارڈز میں ایک اہم ایوارڈز کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

اداکارہ کو اس سال بہترین اداکارہ کے ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ بلا میں اشنا شاہ نے نگار نامی ولن کا کردار نبھایا تھا، جو خود سے زیادہ کسی کو اہمیت نہیں دیتی تھی جبکہ اس نے اپنے قریبی تمام افراد کی زندگی کو بھی کافی متاثر کردیا تھا۔

نگار کا کردار شاید اشنا شاہ کی زندگی کا سب سے مشکل کردار ہوگا جسے نبھانا اتنا آسان نہیں تھااشنا شاہ کا کہنا تھا مجھے پہلی مرتبہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزدگی ملی ہے اور میں بیحد خوش ہوں، لیکن جب میں اس ڈرامے میں کام کررہی تھی میں نے اس وقت ان چیزوں کے حوالے سے زیادہ نہیں سوچا تھا، میرا پورا فوکس میرے کردار پر تھا۔

مجھے نہیں لگتا کہ تجزیہ کاروں کو میرے بارے میں سوچنے میں وقت لگا، کیوں کہ جب میں نے بشر مومن میں کام کیا تھا تب مجھے بہترین نئے ٹیلنٹ کا ایوارڈ ملا تھا اور اس ہی طرح مجھے اپنے ڈرامے الف اللہ انسان کے لیے ہم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IFKDdU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times