Monday, April 8, 2019

رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز
احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

احتساب عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں مل کے لئے سرکاری خزانے سے نالہ بنایا گیا، یہ اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے۔

شہباز شریف نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو عدالت نے انہیں روک دیا اور کہا کہ آپ کو سب کچھ کہنے اور سنانے کا موقع دیا جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ یہ قانونی اور پروسیجرل چیزیں ہیں جو قانون کے مطابق ہونی ہیں جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 10 سال میں حکومت کے کئی سو ارب روپے بچائے ہیں، کیا میں نے نالے کے لئے سرکاری خزانہ استعمال کرنا تھا۔

عدالت نے شہباز شریف کو کہا کہ ابھی آپ پر الزام ہے، جسے ثابت ہونا باقی ہے۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IlKpsq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times