Friday, April 26, 2019

عمر اکمل کی وجہ سے کرفیو نافذ

پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل
دبئی میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران بیٹسمین عمر اکمل کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا سنگین واقعہ رونما ہوا جسے سامنے رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم انتظامیہ نے انگلینڈ کی سیریز اور ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کو جلد کمروں میں لانے کیلئے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مئی 2016 میں مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے کرفیو ٹائمنگ ختم کردیئے گئے تھے تاہم کھلاڑی از خود ذمے داری کا مظاہرہ کرکے میچ سے قبل رات کو جلد اپنے کمروں میں آجاتے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے لندن سے فون پر بتایا کہ وہ سنجیدگی سے غور کررہے ہیں کہ میچ سے قبل رات کو کرفیو لگا کر کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ جلد کمروں میں آئیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UYEAbN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times