Friday, April 19, 2019

پی بی سی نے انگلینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں کےاہلخانہ کو ساتھ لے جانے سے روک دیا

پی سی بی کا ورلڈکپ کے بارے میں اہم فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیوںکو اہلخانہ کو اپنے ساتھ لے جانے سے روک دیا،

کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف پانچ ون میچز کے دور ان اہلیہ اور بچوں کو ساتھ رکھ سکتے ہیں ،

ورلڈ کپ کے دور ان اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

بورڈ نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کے دوران کھلاڑی اہلیہ اور بچوں کو ساتھ رکھ سکتے ہیں تاہم دوران ورلڈ کپ انہیں اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب تمام صورت حال میں کھلاڑی نے بورڈ کے فیصلے پر مؤقف اختیار کیا کہ ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو 5 جولائی کو کھیلنا ہے اور اگر ٹیم پاکستان نے فائنل کھیلا تو 15 جولائی کو وطن واپسی ہوگی،

اس اعتبار سے دو ماہ طویل دورے میں کھلاڑیوں کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔

یاد رہے 2017ء میں آئی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کے اہل خانہ ان کے ساتھ موجود تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Xru4qi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times