Friday, April 19, 2019

غلام سرور خان ناراض، متبادل وزارت لینے سے انکار

پی ٹی آئی رہنما غلام سرورخان
اسد عمر کے بعد غلام سرورخان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا ، غلام سرورخان وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں، انھیں ایوی ایشن کی وزارت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بعد غلام سرورخان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا، غلام سرورخان سے وزارت پٹرولیم لیکر ایوی ایشن کی وزارت دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرورخان نے تبدیل شدہ وزارت کا چارج لینے سے انکار کردیا، وہ وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں۔

مزید پڑھئے: وفاقی کابینہ میں رد و بدل: فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل، حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر

گزشتہ روز بھی وزیراعظم کے فیصلے سے قبل وزیرپٹرولیم غلام سرور کا کابینہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا اگر وزارت سے ہٹایا تو پارٹی چھوڑ دوں گا، میری کارکردگی دوسرے کئی وزرا سے بہتر ہے۔

غلام سرور کے انکار پر امورکشمیر کی وزارت دینے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ULEF2G

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times