
تفصیلات کے مطابق رہائی پانے والے ماہی گیر پاک بزنس ایکسپریس کے زریعے کراچی سے لاہور پہنچے، بھارتی ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے کیے گئے ہیں۔
ماہی گیروں کو لاہور ریلوے اسٹیشن سے اسپیشل ایدھی بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت مزید 100بھارتی ماہیگیروں کو گذشتہ روز کراچی جیل سے رہا کیا تھا، حکومت پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت مزید 100بھارتی ماہی گیروں کو گذشتہ روز کراچی جیل سے رہا کیا تھا۔
اس سے قبل سات اپریل کو بھی پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ایک بار پھر جذبہ خیر سگالی کے تحت جواب دیتے ہوئے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔
رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیروں کے کراچی سے لاہور تک کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے ادا کیے جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے رہا ہونے والے تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دیئے گئے۔
یاد رہے کہ اٹھائیس مارچ کو بھارتی جیل میں قید ایک پاکستانی تشدد سے جاں بحق ہوا تھا، جس کی شناخت نورالامین کے نام سے ہوئی تھی،بھارتی جیل میں قید پاکستانی نور الامین کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سو کوارٹر سےتھا۔
نور الامین کو بھارتی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی بحریہ نے تیس ستمبر دو ہزار سترہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GbQXXW
0 comments: