Friday, April 12, 2019

وزن اور کولیسٹرول میں کمی کیلئے نہایت ہی مفید پھل

کھیرا کےمفید فوائد
پھول سے بننے والا پھل جسےعموماً سبزی سے قیاس کیا جاتا ہےکھیرا جو کہ گرمیوں کی آمد آمد میں نہ صرف کھانے کو مزیدار بنا دیتا ہے بلکہ جسم و جاں کو فرحت بھی بخشتا ہے۔

کھیرا اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں روزانہ ایک کھیرا کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرسکتا ہے؟ آئیں جانتے ہیں۔

اضافی نمی کی متواتر فراہمی
گرمیوں کے موسم میں جب جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے لگتا ہے ایسے میں کھیرا جسم کو اضافی نمی فراہم کرتا ہے۔ کھیرا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، لہٰذا کھیرے کو کھانے کا مطلب بیک وقت اسے کھانا اور پانی پینا ہے۔

ضروری غذائیت کا حصول
ایک کھیرے میں صرف 15 سے 17 کیلوریز ہوتی ہیں تاہم اس میں جسم کو درکار دیگر تمام ضروری منرلز موجود ہوتے ہیں، ان میں فائبر، پروٹین، وٹامن سی، کے، بی، پوٹاشیئم، آئرن، زنک، اور میگنیشیئم شامل ہے۔ کھیرے کو چھلکے سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔

وزن میں حیران کن حد تک کمی
کھیرے کا باقاعدہ استعمال آپ کو کمزوری کا شکار کیے بغیر آپ کے وزن میں کمی بھی کرتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے ایسی غذاؤں کا استعمال ضروری ہے جن میں پانی موجود ہو اور کھیرا اس کا بہترین ذریعہ ہے۔

کولیسٹرول میں واضع کمی
کھیرے میں موجود اینٹی آکسائیڈز جیسے وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور میگنیز خون میں کولیسٹرول اور شوگر کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔ کھیرا ہر لحاظ سے ایک بہترین غذا ہے چنانچہ اسے ہر کھانے کے ساتھ کھانا معمول بنا لینا چاہیئے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2D4xhEH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times