Saturday, April 6, 2019

سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا

سونے کی قیمت میں کمی آگئی ہے
کئی روز تک مسلسل اضافے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 400روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا71ہزار600روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت میں343 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا 61ہزار385روپے کا ہوگیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UhffcO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times