
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز بحالی کمیٹی کی سفارشات منظور کرلی ہے ساتھ ہی طورخم جلال آباد روڈ کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کااجلاس ہوا، اجلاس میں طورخم جلال آباد روڈ کیلئے پچاس کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق طورخم جلال آباد روڈ پر ایڈیشنل کیرج وے تعمیر کیا جائے،منصوبہ افغانستان کی ترقی کیلئے پاکستانی امدادی پروگرام کا حصہ ہے۔
اجلاس میں اسٹیل ملز بحالی کمیٹی نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی گئی، بعد ازاں ای سی سی نے خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی اصولی منظوری دیتے ہوئے سفارشات کو سمری کی شکل میں ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WRchbZ
0 comments: