
ایف بی آر کو اثاثہ جات کی ڈکلیریشن اسکیم کو مزید آسان اور عام فہم بنانے کے لیے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نےاقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اثاثہ جات کی ڈکلیریشن اسکیم 2019ء کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت دی کہ اثاثہ جات کی ڈکلیریشن اسکیم کو مزید آسان اور عام فہم بناکر با آسانی نافذ العمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم سے ٹیکس گزاروں کو سہولت ملے گی جب کہ معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ ملے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VYsk7H
0 comments: