
فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے سچے پیار کی تلاش ہے۔ فلم میں مہوش حیات کے مد مقابل مرکزی کردار میں اظفر رحمان جلوہ گر ہونگے۔
فلم کے تین منٹ اکیس سیکنڈ پر مبنی ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ مہوش حیات نے اس میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جس کی شادی اس کی مرضی کے بغیر ہورہی ہے۔ٹریلر میں مزید دکھایا کہ مہوش حیات کا کردار اظفر رحمٰن کے کردار سے محبت کرتا ہے، اور اظفر رحمٰن مہوش حیات کے والد کو منانے کے لیے کراچی سے پنجاب آتے ہیں، فلم میں مہوش حیات ایک مرتبہ پھر آئٹم سانگ پر رقص کرتی نظر آئیں گی۔
وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم چھلاوا میں مہوش حیات اور اظفر رحمان کے علاوہ اسد صدیقی، زارا نور عباس، محمود اسلم، عاشر وجاہت اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم چھلاوا عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XDAIdm
0 comments: